محکمہ موسمیات کی راولپنڈی میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی راولپنڈی میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

راولپنڈی: محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ممکنہ بارشوں کے پیش نظر کمشنر راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی فوری یقینی بنائی جائے۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واسا سمیت ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو شہر کے نشیبی علاقوں میں متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، عملے کو گلیوں اور سڑکوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد نکالنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ 
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں جبکہ بچوں کو ندی نالوں خصوصاً نالہ لئی کے قریب ہرگز مت جانے دیں۔ 

مصنف کے بارے میں