سیلابی صورتحال قومی ایمرجنسی، مریم اورنگزیب نے عطیات کیلئے اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں

سیلابی صورتحال قومی ایمرجنسی، مریم اورنگزیب نے عطیات کیلئے اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت میں گھرے اہل وطن ہماری مدد کے منتظر ہیں ، ان کیلئے عطیات دیں۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں غیرمعمولی تباہی سے نمٹنے کیلئے قومی جذبہ دکھانا ہو گا، متاثرین سیلاب کیلئے قوم خصوصاً بیرون ملک پاکستانیوں کے عطیات کی ضرورت ہے کیونکہ بہت بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے باعث خطیر رقم درکار ہو گی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور وسائل کو موبلائز کیا جا رہا ہے، تیز بارشوں اور شدید سیلابی ریلوں سے ریلیف کے کاموں میں مشکلات آ رہی ہیں، عوام کی مدد سے متاثرین کا ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز بنایا جا سکتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے قوم سے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی اور کہا کہ مصیبت میں گھرے اہل وطن ہماری مدد کے منتظر ہیں، آئیں ہم سب بنیں سہارا اور ان کیلئے عطیات تمام کمرشل بینکوں میں نقد بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق عطیات اکاؤنٹ (Prime Minister Relief Fund Account 2022 Account No. ‘G-12164) میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں