پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر 

پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر 
سورس: File

اسلام آباد: پی ڈی ایم رہنماؤں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان، عطا اللہ تارڑ اور مریم اورنگ زیب کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

مقامی وکیل علی اعجاز بٹر کی طرف سے دائر درخواست میں کہاگیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ مریم نواز اور دیگر کو پاکستان کے اداروں اور عدلیہ کا احترام نہیں ۔ بدقسمتی سے یہ لوگ حکومتی معاملات بھی چلا رہے ہیں ۔فریقین نے اعلی عدلیہ کے ججز کے بارے میں بار بار توہین آمیز زبان استعمال کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان بیانات کے ذریعے نظام انصاف کی ساکھ پر سوال اٹھا کرعوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی گئی۔ درخواست کے ساتھ مریم نواز کی 25 جولائی کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کراتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پیمرا کو عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ جمع کرانے کی ہدایت کی جائے۔مریم نواز اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

مصنف کے بارے میں