دوست ممالک کا شہباز شریف حکومت پر اعتماد ، ڈالروں کی بارش 

دوست ممالک کا شہباز شریف حکومت پر اعتماد ، ڈالروں کی بارش 
سورس: File

اسلام آباد: قطر ، یواے ای کے بعد سعودی عرب بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہوگیا ہے۔ 

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم دیا ہے کہ پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے۔ یہ سرمایہ کاری سعودی عرب کی طرف سے پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے ہے۔ 

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سرمایہ کاری کے حوالے سے یہ اطلاع وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بات چیت کرتے ہوئے دی۔ 

شہزادہ فیصل اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان گفتگو میں پاک سعودی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔

مصنف کے بارے میں