بھارت سے میچ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر 

بھارت سے میچ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر 
سورس: File

دبئی : ایشیا کپ میں بھارت سے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے ایک اور بری خبر ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد وسیم کی کمر میں درد ہوگیا ۔ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونئیر کو پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف ہوئی جس کے بعد کمر کی تکلیف کے باعث محمد وسیم جونیئر کو دبئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

پی سی بی کے مطابق محمد وسیم کا ایم آر آئی ٹیسٹ  کیا جارہا ہے جس کے بعد معلوم ہوگا کہ صورتحال کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 28 اگست کو ہونا ہے۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی زخمی ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں