وفاقی کابینہ اور پاک فوج کے افسران کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان 

وفاقی کابینہ اور پاک فوج کے افسران کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم ،وفاقی کابینہ اور پاک فوج کے افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پاک فوج کے تمام جنرل افسران نے  تاریخ میں پہلی بار  سیلاب ریلیف آپریشنز کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ کورکمانڈرز کانفرنس میں کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج کی کور کمانڈرز کانفرنس مکمل طور پر سیلاب کی صورتحال، اثرات اور سب سے اہم ردعمل اور امدادی سرگرمیوں پر مرکوز تھی اہم اور بڑے فیصلے کئے گئے ۔

دوسری طرف وفاقی کابینہ  نے بھی  سیلاب متاثرین کی مدد  کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کر دی۔ وفاقی کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں