عابد شیر علی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، ریلیف نہ دینے پر احتجاج کا اعلان 

عابد شیر علی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، ریلیف نہ دینے پر احتجاج کا اعلان 
سورس: File

فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ہیں ۔ بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ دینے پر احتجاج کا اعلان بھی کردیا۔ 

فیصل آباد میں طلال چودھری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 18 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ تھی، جس کو نواز  شریف نے ختم کیا تھا، اس وقت بھی آئی ایم ایف کا پریشر ہوتا تھا،  آج مفتاح اسماعیل کے بیان پر افسوس ہوتا ہے۔ مفتاح صاحب دفتر سے باہر نکلیں، عمران خان نے جو معاہدے کیے، مفتاح اسماعیل اس پر عمل نہ کریں،  آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیے جائیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ  آج ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، بجلی کے بلوں سے شروع ہوگیا ہے، خدارا عوام کو ریلیف دیں، حلقوں میں جانامشکل ہوتا جارہا ہے، عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو ہم خود عوام کےساتھ احتجاج میں شامل ہوجائیں گے، 200 یونٹ تو  ایک موٹر چلانے والے کا آجاتا ہے۔

رہنما ن لیگ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ اس وقت سیلاب کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل بھی سیلاب ہیں،200 یونٹ تک ریلیف نا کافی ہے۔ سیلاب میں پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ غائب ہیں، دونوں وزرائے اعلیٰ عمران خان کے جلسے بھرنےمیں مصروف ہیں۔

مصنف کے بارے میں