وزیراعظم کا قائداعظم کے 140ویں یوم پیدائش پر پیغام

وزیراعظم کا قائداعظم کے 140ویں یوم پیدائش پر پیغام

اسلام آباد :وزیراعظم نواز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی تعلیمات کی پیروی خراج عقیدت کا بہترین طریقہ ہے۔ان کی جدوجہد سے آزاد مملکت قائم ہوئی۔قائداعظم عظیم اور اصول پرست شخصیت کے مالک تھے۔ان کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے جدوجہد کی۔آئیے یکجہتی،خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے عزم کا اعادہ کریں۔

وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ انسداددہشت گردی کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔قائداعظم جیسا عظیم رہنما دینے پر اللہ کے شکرگزار ہیں، قائداعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے جدوجہد کی، ہمیں قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔