سی پیک منصوبہ: بھارت کو شمولیت کی پاکستانی پیشکش، چین جواب کا منتظر

سی پیک منصوبہ: بھارت کو شمولیت کی پاکستانی پیشکش، چین جواب کا منتظر

شنگھائی :بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا نیوز بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ چین چاہتا ہے کہ تیسرے فریق کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں متعارف کرنے کے امکانات پر فیصلہ پاکستان سے مشاورت اور ہم آہنگی کی بنیاد پر ہو۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری باہمی تعلقات کے فریم ورک کی بنیاد ہے جو مختلف شعبوں میں دوطرفہ طور پر طویل المدتی تعاون اور ترقی پر مرکوز ہے۔اس منصوبے سے نہ صرف دونوں ملکوں میں معاشی اور سماجی ترقی ہو گی بلکہ اس کا علاقائی تعلقات، امن، استحکام اور خوشحالی میں بھی کردار ہوگا۔
کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے 20 دسمبر کو کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو پیشکش کی تھی کہ وہ سی پیک میں شامل ہو اور دشمنی ختم کرے۔