ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا خیراتی ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا خیراتی ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

وا شنگٹن :امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے خیراتی ادارے کو بند کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ ان کے خیراتی فاونڈیشن کے کام کاج کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔نیویارک کے اٹارنی جنرل فاونڈیشن میں ہونے والی 'ممکنہ بے ضابطگیوں' کی جانچ کر رہے ہیں جبکہ ٹرمپ کسی بے ضابطگی سے انکار کرتے ہیں۔
اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا ہے کہ جب تک تحقیقات جاری ہیں، ٹرمپ اپنے فاونڈیشن کو بند نہیں کر سکتے۔ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے 'فاو¿نڈیشن نے گذشتہ برسوں کے دوران بہت اچھے کام کیے اور اہل تنظیموں کو لاکھوں ڈالر کی امداد دی جس میں معمر افراد، قانون نافذ کرنے والے افسروں اور بچوں کو تعاون بھی شامل ہے۔
انھوں نے ادارے کو بند کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا: 'میرے صدارتی کردار کے ساتھ اس کے ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں خیراتی کاموں میں اپنی دلچسپی کو دوسرے طریقوں سے جاری رکھ سکتا ہوں۔خیال رہے کہ ٹرمپ 20 جنوری کو صدر اوباما کی جگہ لیں گے۔ انھوں نے آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کو شکست دی تھی۔