دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس منا رہے ہیں

دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس منا رہے ہیں

مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی اپنا مذہبی تہوار خوب جوش اور جذبے اور عقیدت کے ساتھ منا رہے ہیں۔ کرسمس کے رنگ نرالے ۔اس دن کی مناسبت سے گرجا گھروں میں بھی کئی انداز دیکھنے کو ملتے ہیں۔
حضرت مریم کی داستاں بیان کرتے ماڈلز بھی اس دن کی تیاریوں کا اہم حصہ ہیں،خصوصی دعاوں اور سروسز کا اہتمام بھی کرسمس کا خاصا ہے،ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں بھی لازم ہے۔
ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا بچوں اور خصوصا جنگ سے متاثرہ بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے پر زوردیا۔پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ ایسے بچوں کی بھوک مٹانے کی کسی کو پروا نہیں ان کے ہاتھوں میں کھلونوں کے بجائے ہتھیار ہیں۔