کرسمس ،کوچہ کوچہ ، قریہ قریہ خوبصورت روشنیوں سے جگمگا نے لگا

کرسمس ،کوچہ کوچہ ، قریہ قریہ خوبصورت روشنیوں سے جگمگا نے لگا

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں ،سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سب سے بلند کرسمس ٹری روشن کر دیا گیا ۔امریکا میں سانتا نے دریا پر سکیئنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ روس میں جھیل بیکال کی تہہ میں کرسمس پارٹی منعقد کی گئی۔ یورپ رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا گیا ہے۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 73میٹر بلند کرسمس ٹری نصب کیا گیا ہے ،درخت کو 8لاکھ ایل ای ڈی روشنیوں سے منور کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں کرسمس کی رونق عروج پر بازاروں اور سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد جشن منا رہی ہے۔
امریکا اور یورپ میں بھی کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ سانتا کلاز بچوں میں تحائف تقسیم کر رہے ہیں۔ روس کے علاقے سائبیریا میں سانتا کلاز نے جھیل بیکال میں ڈبکی لگا کر کرسمس کی تقریبات کا آغاز کیا۔ روائتی سرخ لباس پہنے غوطہ خوروں نے جھیل کی تہہ میں کرسمس ٹری روشن کیا۔