نائیجریا: بوکو حرام نے 20لڑکیوں کو آزاد کر دیا

نائیجریا: بوکو حرام نے 20لڑکیوں کو آزاد کر دیا

 موغا دیشو :شدت پسند تنظیم بو کو حرام کی قید سے آزاد ہو کر نائجیریا کی 20 سے زیادہ چبوک لڑکیاں کرسمس کے موقعے پر اپنے خاندانوں سے جا ملی ہیں۔اپریل سنہ 2014 میں چبوک کے ایک سکول سے اغوا کیے جانے والوں کے بعد وہ پہلی بار گھر لوٹی ہیں۔
یہ لڑکیاں اکتوبر میں سوئٹزر لینڈ اور ریڈ کراس کے بوکو حرام کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد رہا کی گئی تھیں۔ اس کے بعد سے انھیں نائجیریا کی حکومت نے ڈی بریفنگ کے لیے ایک خفیہ مقام پر رکھا ہوا تھا۔ان میں سے ایک لڑکی 22 سالہ اسابے گونی نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ان کی گھر واپسی ایک معجزہ ہے۔
اپنی ماں کو کرسمس کے لیے تیاریاں کرواتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ وہ کرسمس کے دن چرچ جانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں کبھی گھر لوٹ سکوں گی۔ میں نے گھر واپسی کی تمام امیدیں ترک کر دی تھیں۔اسابے 276 مغوی لڑکیوں میں سے ایک ہیں۔ ابھی تک 197 لڑکیاں لاپتہ ہیں اور ان کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔