خون کے کینسر کا علاج اب ممکن ہے، طبی ماہرین

خون کے کینسر کا علاج اب ممکن ہے، طبی ماہرین

ہانگ کانگ : چینی طبی ماہرین نے ایک نباتاتی دوا کے ذریعے خون کے ایک خاص قسم کے سرطان (اکیوٹ میلوئیڈلیو کیمیا )کو ختم کرنے کا کامیاب تجریہ کیا ہے۔یہ تحقیق یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماہرین کی ہے اور ان کے مطابق اس نباتاتی دوا سے خون کےسرطان کی شدیدترین کیفیت کو ختم کیا جاسکتاہے۔یہ دوا "ہوموہیرنگٹونن" ایک خاص قسم کےپودے”پلیمییو“درختسےکشیدکر کے بنائی جاتی ہے۔ تجربہ کے دوران چینی ماہرین نے مریضوں کو اس خاص دوا کے ساتھ کینسر ختم کرنے کی روایتی دوائیں بھی کھلائیں ۔یہ کینسر خون کے سفید خلیات کا سرطان ہے جو بہت مشکلات سے جان چھوڑتا ہے۔اس مرض میں مبتلا 24مریضوں جو جب دوا دی گئی تو 20میں سے یہ مرض جڑ سے ختم ہوگیا۔ان میں سے ایک 76سالہ خاتون کو صرف 5ماہ تک یہ دوا دی گئی تھی اور ایک سال تک انہیں سرطان نہیں ہوا۔

اس کے علاج کے لیے جس درخت سے مدد لی گئی ہے اس کا حیاتیاتی (بائیلوجیکل) نام سیفالوٹیکسس ہیرنگٹونی ہے۔ جاپان اور چین میں اس درخت کو پلم ییو بھی کہتے ہیں۔اس سے بنائی گئی دواکے استعمال سے وہ پروٹین بننا بند ہوگئے جو متحرک ہونے کے بعد خون کے کینسر کا باعث بنتے ہیں۔