کشمیری نوجوان جانتے ہیں بھارت ان پر قابض ہے،یشونت سنہا

کشمیری نوجوان جانتے ہیں بھارت ان پر قابض ہے،یشونت سنہا

نئی دہلی :بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کشمیر پر مذاکرات کی حمایت کر تے ہوئے کہاہے کہ کشمیرپرمذاکرات شروع کرنےکایہ بہترین وقت ہے، جتنے زیادہ گروہوں کومذاکرات میں شامل کیا جائےگا،اسی قدرکامیابی کاامکان ہے۔کشمیریوں پر پیلٹ بلٹس استعمال کی گئیں جو کسی بھی ملک میں عوام پرنہیں چلائی گئیں،کوئی چھوٹی سی بھی بات پھر سے جذبات کو بھڑکا سکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی کابینہ میں وزیر خارجہ رہنے والے یشونت سنہا کا کہناتھاکہ کشمیرمیں صورتحال انتہائی غیرمستحکم ہے، مذاکرات میں حریت کانفرنس کوبھی شامل کیاجائے۔
سابق وزیرخارجہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری محسوس کررہے ہیں کہ ان سے غداری کی گئی،آج کشمیرکی صورتحال1990،2008 اور2010 سے یکسر مختلف ہے۔
یشونت سنہا کا کہناتھاکہ پہلے کشمیر میں مظاہرے غصہ نکالنے کے لیے کیے جاتے تھے،اس باروہاں مظاہروں میں بھارت سے نفرت کا اظہار کیاجارہاہے،کشمیری نوجوانوں کے ذذہنوں میں راسخ ہوگیا کہ بھارت نے کشمیرپرقبضہ کیاہواہے۔سابق بھارتی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ واجپائی دورمیں شروع کیے گئےڈائیلاگ کاعمل بحال ہونا چاہیے۔