ڈبل شاہ متحدہ امارات پہنچ گئے،کالے جادو سے رقم دگنی کرنے کا دعوی

 ڈبل شاہ متحدہ امارات پہنچ گئے،کالے جادو سے رقم دگنی کرنے کا دعوی

دبئی:متحدہ عرب امارات کی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو لوگوں کو کالے جادو سے رقم دگنی کرنے کا لالچ دے رہے تھے،امارات پولیس نے ان دونوں کی قومیت کو ظاہر نہیں کیا البتہ یہ کہا یہ دونوں افراد جنوبی ایشیا کے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔


عجمان پولیس نے مخبری ہونے پر ٹیم تشکیل دی جس نے دونوں ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، یہ دونوں افراد ایک ہوٹل میں مقیم تھے ،پولیس نے ان لوگوں سے سامان بھی برآمد بھی کر لیا۔

یہ لوگ وزٹ ویزہ پر امارات میں داخل ہوئے اور باقاعدہ منصوبے کے تحت لوگوں کو بیوقوف بنا رہے تھے۔ امارات کی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کا جرم لرنے والوں کے بارے میں اطلاع دیں اور ایسا جرم کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا جو شہریوں کو حقوق کے ساتھ کھیلتے ہیں