بالی ووڈ ہدایتکار ریموڈیسوزا کے خلاف فراڈ اور دھونس کا مقدمہ درج

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف کوریوگرافراور ہدایتکار ریمو ڈی سوزا پر فلمساز ستیندراتیگی نے دھوکا دہی اور انڈرورلڈ ڈان پرساد پجاری سے دھمکیاں دلانے کا مقدمہ درج کرادیا۔

بالی ووڈ کے پروڈیوسر ستیندرا تیگی نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے سہانی پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی جس کے مطابق معروف ہدایتکار ریمو ڈی سوزا نے فلم بنانے کے نام پر 5 کروڑ روپے لیے لیکن فلم  نہیں بنائی اورپیسے بھی واپس لوٹانے سے انکار کردیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ جب انہوں نے پیسے کی واپسی کا مطالبہ کیا تو الٹا اب انہیں انڈرورلڈ ڈان پرساد پجاری عرف ڈبل پانا فون کرکے دھمکیاں دے رہا ہے اور پیسے واپس مانگنے پر ممبئی نہ آنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے جارہی ہیں ۔

پروڈیوسر کی درخواست اور گینگسٹرکی فون کال کی ریکارڈنگ جمع کرانے پر پولیس نے ہدایتکار ریموڈی سوزا اور گینگسٹرپرساد پجاری کے خلاف دھوکادہی، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے  مقدمے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا اور جلد ہی ہدایتکار کی گرفتاری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ  معروف کوریوگرافر ریموڈی سوزا متعدد بلاک بسٹر فلموں کو کوریوگراف کرچکے ہیں اور اب تک 4 فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام  دیئے ہیں جس میں ’’اے بی سی ڈی‘‘،’’اے بی سی ڈی 2‘‘اور ’’فلائنگ جٹ‘‘شامل ہے۔