فرانس میں دنیا کی پہلی بجلی بنانے والی سڑک تیار

: فرانس کے علاقے نارمنڈی میں دنیا کی پہلی شمسی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی جو ایک کلومیٹر طویل ہے

فرانس میں دنیا کی پہلی بجلی بنانے والی سڑک تیار

پیرس: فرانس کے علاقے نارمنڈی میں دنیا کی پہلی شمسی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی جو ایک کلومیٹر طویل ہے۔

اس آزمائشی سڑک کو ’’واٹ وے‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس سے اندازاً روزانہ 2 ہزار کے لگ بھگ گاڑیاں گزریں گی، سڑک پر 2880 شمسی پینل نصب کیے گئے ہیں۔ اندازہ ہے کہ سڑک سے روزانہ 767 کلوواٹ گھنٹہ یعنی 280 میگاواٹ گھنٹہ کی مقدار میں بجلی پیدا کی جاسکے گی جو اس سڑک کے ارد گرد اور نواحی علاقے میں لگی اسٹریٹ لائٹس کو رات کے وقت روشن رکھنے کے لیے کافی ہوگی۔ شمسی سڑک کی آزمائش دو سال تک جاری رہے گی۔

 شمسی پینل بہت نازک ہوتے ہیں اور زیادہ وزن برداشت نہیں کرپاتے لیکن واٹ وے میں تنصیب کے لیے شمسی پینلوں کو اتنا مضبوط بنایا گیا ہے کہ اگر ان پر سے کار یا ٹرک بھی گزر جائے تو انہیں کچھ نہیں ہوتا۔

قبل ازیں ہالینڈ میں بنائے گئے مضبوط ترین شمسی پینل صرف اس قابل تھے کہ ان پر سے ایک سائیکل سوار ہی گزر سکتا تھا اور اس سے زیادہ وزن پڑنے پر وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوجایا کرتے تھے۔