سائستہ لودھی کو امریکی شہریت کی پیشکش، حیرت انگیز انکشاف

سائستہ لودھی کو امریکی شہریت کی پیشکش، حیرت انگیز انکشاف

کراچی :  ٹی وی کی معروف اینکر اداکارہ اور مارننگ شو کو ایک نیا اسلوب دینے والی شائستہ لودھی کراچی پریس کلب میں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے پروگرام ’’گپ شپ‘‘ میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا  امریکہ میں شہریت کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ مجھے اس وطن سے اور اس کی مٹی سے پیار ہے.  برے حالات اور سنگین صورتحال کا سامنا کیا لیکن اپنے وطن سے پیار برقرار رکھا اور تمام تر مسائل مشکلات اور نتائج کے باوجود ملک کو ترجیح دی.

 میڈیا کو پاکستان اور اپنے معاشرے کا اچھا امیج دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہیے۔ اپنے لوگوں کے بارے میں منفی پروپیگنڈے کے بجائے اچھی باتوں کو عام کیا جائے تو ہم بہت جلد ایک اچھے معاشرے کے فرد کہلانے کے قابل ہوسکیں گے شائستہ لودھی نے مزید کہا کہ  میں دوبارہ سے مارننگ شو کا آغاز کر رہی ہوں اور یہ سب لوگوں کے لیے ہے. بریکنگ نیوز دے رہی ہوں، میری شناخت مارننگ شو ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں دوبارہ سے یہ شو کرنے جا رہی ہوں اور نئے سال کے آغاز پر آپ لوگ مجھے دوبارہ مارننگ شو میں دیکھیں گے. یہ مارننگ شو ذرا مختلف ہوگا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اداکاری مشکل کام ہے اور میں نے یہ کام کیا تو ہے.