قائد کے افکار کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا، وزیراعظم

قائد کے افکار کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بانی پاکستان کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے عظیم قائد کے اصولوں اور عظیم مقاصد کا جائزہ لینا ہو گا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن اپنے عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے اور ہمیں ماضی کی کوتاہیوں سے سیکھ کر منزل کے حصول کے لیے جدوجہد کرنی ہو گی جبکہ قائد کے افکار کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے ٹھوس دلائل کی بنیاد پر مسلمانوں کے حقوق اور تشخص کا مقدمہ لڑا۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ہم قائد کے اصولوں اور مقاصد کے فروغ میں کس حد تک کامیاب رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محنت، سچائی، جدوجہد اور جمہوری اقدار کی پاسداری قائد کے زریں اصول ہیں اور قائد کے اصولوں کی تقلید کرتے ہوئے ہم ملک کو درپیش مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں