پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس آج منائی جا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس آج منائی جا رہی ہے

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کرسمس کی خوشیاں منا رہی ہے۔ لاہور، راولپنڈی، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جب کہ دعائیہ تقریبات میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ مرد و خواتین اور بچوں نے مذہبی تہوار کے حوالے سے خریداری بھی کی۔ سانتا کلاز لوگوں میں تحائف تقسیم کر رہے ہیں۔

ویٹی کن سٹی میں کرسمس سے متعلق شب بیداری کے موقع پر شرکا سے خطاب میں پاپ فرانسس نے پناہ گزینوں کے مسئلے پر زور دیا اور کہا کہ دنیا کو لاکھوں پناہ گزینوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

پاپ فرانسس نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو جبراً ملک سے انہی کے سربراہ نے نکالا اور انہیں معصوم لوگوں کا خون بہانے میں کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوا۔

پاپ فرانسس کرسمس کا روایتی خطاب آج ویٹی کن سٹی میں کریں گے جہاں ہزاروں افراد ان کا خطاب سنیں گے۔

ویٹی کن میں مرکزی تقریب کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ برطانیہ اور جرمنی سمیت اکثر یورپی ممالک میں شدید ترین سردی اور برف باری کے باوجود کرسمس تقریبات جاری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں