تیونس نے متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن کا آپریشن منسوخ کر دیا

تیونس نے متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن کا آپریشن منسوخ کر دیا

تیونس: شمالی افریقی ملک تیونس نے متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ایئر لائن کا ملک میں آپریشن احتجاجاً منسوخ کر دیا۔ تیونس کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ تیونس میں متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمرٹس کے ملک میں داخلے پر پابندی کر دی گئی ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایمرٹس ایئر لائن کی پرواز اس وقت تک منسوخ رہیں گی جب تک اسے عالمی قوانین اور معاہدوں کے تحت نہیں چلایا جاتا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایمرٹس ایئر لائن نے دبئی جانے والی چند تیونسی خواتین کو بورڈنگ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ جب کہ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم زیبی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ایمرٹس ایئر لائن پر ملک میں داخلے پر عائد کردہ فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ انور گارگش کا کہنا ہے کہ سفری پابندی سیکیورٹی کی وجہ سے لگائی گئی ہے جب کہ اس حوالے سے تیونس کے حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات تیونس کی خواتین کی حوصلہ افزائی اور عزت کرتا ہے۔ ہمیں غلطیوں اور واقعات کی تشریح سے اجتناب کرنا چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں