افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ایجنسی کے داخلی راستے کے قریب ہوا اور اس وقت ایجنسی کے ملازمین کی آمد و رفت جاری تھی۔

وزارت عوامی صحت کے ترجمان اسماعیل خواصی نے کم ازکم ہلاکتوں اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی ذمے داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں