بھارتی جاسوس کلبھوشن کا اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا شکریہ

بھارتی جاسوس کلبھوشن کا اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا شکریہ

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن نے اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ وہ ملاقات کرانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ کلبھوشن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت ہی پیشہ وارانہ انداز میں سلوک کیا جس کے لیئے وہ پاکستان کا  شکر گزار ہیں۔ انسانی بنیادوں پر والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کی درخواست کی تھی جسے حکومت پاکستان نے قبول کیا۔ ملاقات کے بعد کلبھوشن یادیو کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے پاکستان میں قید بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی اپنی والدہ اور اہلیہ سے دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی تھی۔ دفتر خارجہ کے اولڈ بلاکس میں جاسوس کلبھوشن سے اس کے اہلخانہ کی مخصوص کمرے میں ملاقات کرائی گئی جہاں شیشے کے ایک طرف جاسوس کلبھوشن اور دوسری طرف اس کی والدہ اور اہلیہ تھیں۔ کلبھوشن نے اپنے اہلخانہ سے انٹرکوم کے ذریعے بات چیت کی جب کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں