نواز شریف عوام کے دلوں میں حکومت کرتے ہیں : مریم نواز شریف

نواز شریف عوام کے دلوں میں حکومت کرتے ہیں : مریم نواز شریف


اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و دختر پاکستان محترمہ مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے عوام کے دلوں میں حکومت کرتے ہیں باشعور محب وطن لوگوں نے دھرنے دینے والوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ 2018 کے عام انتخابا ت میں دھرنا پارٹی کو اپنی اوقات کا اندازہ ہو جائیگا ۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے اندر خطہ کے اندر عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی دیکھیں گے ۔میاں محمد نواز شریف کے اعلان کر دہ تمام منصوبہ جات پر عمل دراآمد ہوگا ۔ نواز شریف نے گزشتہ ساڑھے چار سا ل کے دوران پاکستان کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔سی پیک سے ملک کو معاشی اقتصادی طور پر مضبوط بنایا لوڈشیڈنگ ، بیروزگاری کے خاتمے کے لئے حقیقی معنوں میں کام کیا انشااللہ آنے والا 2018 کا الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن پھر بھاری اکثریت سے جیت کر کامیا ب ہوگی اور ادھورے منصوبے مکمل کر کے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے گی ۔ آزاد کشمیر کی عوام کے تما م مسائل سے بخوبی واقف ہوں آزاد کشمیر کی عوام نے جو پیار دیا اسے کبھی نہیں بلایا جا سکتا آزاد کشمیر کی عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننے کو خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔عمران خان وزیر اعظم بننے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا چکے لیکن ان کو ہمیشہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد عمران خان دوغلے پن کا شکار ہوچکے ہیں ۔اب ان کو ہر جگہ شکست ہوگی 2018 کے الیکشن میں شیر دھاڑے گا اور عوام کی عدالت میں فتح پاکستان کے شیروں کی ہوگی ۔شیر کا نشان تعمیر وترقی کا نشان ہے ۔