امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امن کیلئے کام کرنے کی اپیل کرتا ہوں : رحمن ملک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امن کیلئے کام کرنے کی اپیل کرتا ہوں : رحمن ملک


اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمن ملک نے کرسمس کے موقع پر دنیا بالخصوص پاکستانی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے ،آئیں وعدہ کریں امن و امان و محبت کیلئے کوششوں جاری رکھیں گے ۔


اپنے ایک بیان میں سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی حقوق کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے،بحثیت پاکستانی ہم سب ایک ہیں و ہمیں ملکر پاکستان کیلیے کام کرنا ہے،آج قائداعظم محمد علی جناح کے سالگرہ پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،قائداعظم نے ہر مذہب و قوم کے کئے پرامن پاکستان کا خواب دیکھا تھا ،ہمیں قائداعظم کے اصولوں پر چل کر پاکستان کو عظیم تر بنانا ہوگا،دن کی مناسبت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امن کیلئے کام کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذھب کے نام پر نفرت و دھشتگردی نہ پھیلائے، یروشلم جیسے فیصلے بین المذاہب رواداری اور ہم آہنگی پر کاری ضرب ہے،ڈونلڈٹرمپ اس کرسمس پر دنیا کو امن کا پیغام دیں نہ کہ دھمکیاں۔128 ممالک نے یروشلم پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو رد کر دیا ہے۔