پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہیں : سعد رفیق

پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہیں : سعد رفیق


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہے لیکن بابوں کو بھی چاہئے کہ وہ بابے کا کردار ادا کریں،ہم محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرتے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے ،ایک دوسرے کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ تلخی بڑھے گی ،چند افراد کے فیصلے سے ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی۔


ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ 25دسمبر کا دن پاکستانیوں کیلئے اہم دن ہے کیونکہ اسی دن قائداعظم کا یوم ولادت ہے اور نواز شریف کا بھی یوم ولادت ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ تلخی بڑھے گی۔ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہے، یہ بابے ہیں اور بابوں کی عزت نہ کرنے والا معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ بابوں کو بھی چاہئے کہ وہ بابوں کی طرح پیش آئیں۔


انہوں نے کہا کہ ہم محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرتے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے اور کسی فیصلے پر بات کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور نواز شریف کے خلاف فیصلے نے تو جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے،چند افراد کے فیصلے سے ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی۔ تین بارعوام نے مسلم لیگ (ن) کواقتداردلایامگرعوام کے فیصلوں کامذاق اڑایاگیا۔