فقرے ریٹرن 100 کروڑ کلب میں شامل ہو گئی

فقرے ریٹرن 100 کروڑ کلب میں شامل ہو گئی


ممبئی:بولی وڈ رومانٹک ایکشن کامیڈی فلم فقرے رٹرنز نے جہاں ریلیز کے پہلی ہی دن بھارتی 8 کروڑ 10 لاکھ روپے کما کر دیگر فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی دی تھی، اب اس نے محض 3 ہفتوں میں 100 کروڑ روپے کما کر نیا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق فقرے رٹرنر نے 3 ہفتوں میں دنیا بھر سے 100 کروڑ بھارتی روپے کماکر رواں برس ریلیز ہونے والی متعدد بولی وڈ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔فقرے رٹرنر کی تین ہفتوں کی کمائی سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ ، شاہ رخ خان کی جب ہیری میٹ سیجل اور عامر خان کی سیکریٹ سپر اسٹار کی تین ہفتوں کی کمائی سے زیادہ ہے۔


فقرے رٹرنز نے ابتدائی 3 ہفتوں میں دنیا بھر سے 101 بھارتی کروڑ روپے سے زائد بزنس کرکے سو کروڑ کلب میں انٹری دی۔فقرے رٹرنز نے 23 دسمبر تک صرف بھارت بھر سے ہی 93 کروڑ روپے بٹورے تھے، کامیڈین ایکشن فلم کی بیرون ممالک کی کمائی انتہائی کم ہے۔فقرے رٹرنز تین ہفتوں میں 100 کروڑ روپے کمانے کے ساتھ ہی رواں برس سب سے زیادہ کمانے والی چھٹی فلم بھی بن گئی۔