خضدار میں زلزلے کے جھٹکے،شدت ریکٹر سکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے،شدت ریکٹر سکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

خضدار:بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 168 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 157 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہرنکل آئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔