نواز شریف سے بڑا چور اور شہباز شریف سے بڑاکوئی ڈاکو نہیں:شیخ رشید

نواز شریف سے بڑا چور اور شہباز شریف سے بڑاکوئی ڈاکو نہیں:شیخ رشید
کیپشن: نیو نیوز سکرین گریب

کراچی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف سے بڑا چور اور شہباز شریف سے بڑاکوئی ڈاکو نہیں،ابھی تو نواز شریف کو 7 سال قید ہوئی میرے بس میں ہوتا تو 14 سال ہوتی،بدقسمتی ہے ملک میں چور چوکیدار بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ ر شید نے شریف برداران پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ ےہیں ساری قوم کی جیبیں کاٹنے والے معزز کہلا رہے ہیں،بلاول بھٹوزرداری اپنے والد کی سیاست کی بھینٹ چڑ ھ جائےگا،ساتھ ہی امید ظاہر کی عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی این آراو نہیں ہوگا۔

وزیر ریلوے کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بدقسمتی ہے ملک میں چور چوکیدار بن گئے ،یہ جیب تراش سے بھی چھوٹے لوگ ہیں ،ان کی شکلوں پر لکھا ہے کہ یہ ڈکیت ہیں ،ساری قوم کی جیبیں کاٹنے والے معزز کہلا رہے ہیں،وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے سیاست میں کامیاب ہوتے ہیں،جس کالونی میں منتخب وزیر ہیں وہیں یہ چور رہتاہے ،ان کی شکلوں پر لکھا ہے کہ یہ ڈکیت ہیں ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری مارکیٹ میں اچھی سیلفیاں نہیں آرہی۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ خورشید شاہ ایسے بدصورت سیاستدان پیدا ہوئے ،سکھرجیسے خوبصورت شہرسے بدصورت سیاستدان پیدا ہوئے، میں سکھر کو خوبصورت شہر سمجھتا ہوں، جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا زبردست آدمی تھا ایل بی ڈبلیو ہوگیا،کوئی شارک مچھلی خورشید شاہ کے پیچھے لگی ہوئی ہے،پیرپگارا میرے استاد اور مرشد تھے ،تیس مارچ سے پہلے پہلے جھاڑو پھرنےوالی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خورشیدشاہ کی چیخیں بتارہی ہیں انکی ڈیٹ فکس ہونےوالی ہے۔پرانی پٹڑی کو دوسری لائنوں پر لے جائیں گے،کراچی سے پشاورتک پٹڑی ڈالنے کے لیے چین سے بات چل رہی ہے، کے سی آر بھی سی پیک کا حصہ بن چکا ہے،دھابیجی ایکسپریس ناکام ہوئی تواسے میرپورخاص تک کردیا، لوگوں نے بس انجن خریدے،ہمارے فریٹ کی آمدن 18ارب روپے ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سندھ کو جاگیرداروں اور وڈیروں نے لوٹا،14سال پہلے جہاں ریلوے کو چھوڑکرگیاچیزیں ویسی ہی ملیں، مجھے معیشت کا پتا ہے،میں 8 مرتبہ وزیررہاہوں،میں ریلوے کرائے میں مزید اضافہ کروں گا، ریلوے کا خسارہ پرائیوٹ سیکٹر کی مدد سے ہی ختم ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اصل پیرپگارا مرچکا ہے باقی ایسے ہی ہیں،سندھ کاایک سیاستدان تھوڑی سی بھنڈی کھاتاہے اربوں روپے کہاں لے جائیگا،چوروں کاحال دیکھیں آج چیخیں ماررہے ہیں،انھوں نے ملک کولوٹا ہے،جانے سے قبل ریلوے کے ملازمین کاایک گریڈ بڑھاکرجاو¿نگا، پپری میں بیرون ملک سرمایہ کار آنے کو بےتاب ہیں، ایم ایل ون سے سٹیل مل بھی بہترہوجائےگی۔