پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈبھی تحلیل،یاسمین راشد ودیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈبھی تحلیل،یاسمین راشد ودیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ بھی تحلیل کر دیا اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کرتے ہوئے یاسمین راشد ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بورڈ ممبران کی تقرری سپریم کورٹ سے منظوری کے بغیر کی گئی۔

عدالت نے مجوزہ نام پیش کرنےکاحکم دیاتھا،2 روزمیں توہین عدالت نوٹس کاجواب دیں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی تشکیل کے معاملے کی سماعت کی،عدالت کے طلب کرنے پر سیکرٹری ہیلتھ پیش ہو گئے،ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اجمل بھی پیش ہوئے۔


عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہیلتھ کمیشن کے بورڈارکان کی تقرری بغیرمنظوری کی گئی جبکہ عدالت نے مجوزہ نام پیش کرنےکاحکم دیاتھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ منظوری کے بغیرہی نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔


عدالت نے پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کانیابورڈتحلیل بھی کردیا ، عدالت نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ 2 روزمیں توہین عدالت نوٹس کاجواب دیں۔