کابل میں خودکش حملے اور فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 43 ہوگئی

کابل میں خودکش حملے اور فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 43 ہوگئی
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کابل :افغان دارالحکومت کابل میں پیرکو ہونے والے خودکش حملے اور فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی۔


افغان وزارت صحت کے حکام کے مطابق وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر حملے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے دفتر کی عمارت میں داخل ہونے سے قبل دھماکا کیا اور بعد ازاں فائرنگ شروع کردی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

اس دوران دفتر میں موجود ملازمین نے جانیں بچانے کے لئے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگائیں۔ افغان سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے تین سو کے قریب ملازمین کو بچا لیا۔