مسلم لیگ ن کا ان ہاؤس تبدیلی کے لیے جدو جہد کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کا ان ہاؤس تبدیلی کے لیے جدو جہد کرنے کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ: نیو نیوز ٹویئٹر اکائونٹ

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن )کا ان ہاﺅس تبدیلی کے لئے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کوشش کرنے کا عندیہ ،سویلین بالادستی سے پیچھے نہ  ہٹنے کا اعلان ۔  

تفصیلات  کے مطابق  اسلام میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت  احسن اقبال، مشاہد حسین سید، سینیٹر مشاہد اللہ، محمد زبیر، مریم اورنگزیب اور رانا ثناءاللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر  ان ہاؤس تبدیلی کے لیے جدوجہد کریں گے۔ 

احسن اقبال نے استفار کرتے ہوئے  کہا کہ کیا عمران خان، جہانگیر ترین اور علیمہ خان کی آف شور کمپنیاں نہیں ہیں؟ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ غریب لوگوں کے گھر گرادیئےجائیں اور  عمران خان کا 300 کنال کا غیر قانونی گھر قانونی ہو جائے؟علیمہ خان نے جب  دبئی میں جائیداد بنائی اسوقت  وہ شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی میں تھیں، عمران خان کو مثال قائم کرنے کے لیے  خود  اپنےاور اپنی بہن کے کیس کو  نیب بھیجنا چاہیے تھا ۔ 

احسن اقبال نے مذید کہا کہ  مسلم لیگ ن سویلین بالادستی سے پیچھے نہیں ہٹے گی، مسلم لیگ ن کےممبر اسمبلی  کو گرفتار کیا جارہا ہے ہمارے نمائندوں  کو انکوائری کے دوران گرفتار کر لیا جاتا ہے۔اس کے برعکس تحریک انصاف کے رہنماوں پر انکوائریاں چل رہی ہیں مگر ان کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔

 اس موقع پر گفتگو  کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ان ہاﺅس تبدیلی کے لئےباقی  جماعتوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کوشش  کرے  گی،عوام کو جلد خوشخبر ی ملے گی۔

 لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ علیمہ خان کا معاملہ اگر جرمانے سے ختم ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں سے کوئی غلط کام ہوا تو جرمانہ لگا،اور اب کیا غلط کام کے لئے صرف جرمانہ ہی ادا کرنا کافی ہے،  عبد العلیم خان ہوں، علیمہ خان یا جہانگیر ترین سب سے پوچھیں پیسا  ملک سے باہر کیسے بھیجا گیا ہے۔