سابق وزیراعظم نواز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا
کیپشن: image by facebook

لاہور : مسلم لیگ ن کے سابق صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے ، نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کو گھر سے برتن لانے ، میٹرس ، اخبارات اور ٹی وی کی سہولت بھی دی جائے گی ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کرپشن کیس میں نیب عدالت کی جانب سے سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے اور ڈھائی کروڑ ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے ۔