میکسیکو کی گورنر اور سینیٹر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ، صدر کا اظہار افسوس

میکسیکو کی گورنر اور سینیٹر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ، صدر کا اظہار افسوس
کیپشن: image by facebook

میکسیکو سٹی : میکسیکو کی گورنر ایریکا الونسن اور سینیٹر رافیل مورینو ہیلی کاپٹر حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ، صدر اندریس مینیوئل کی جانب سے اظہار افسوس۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے سینیٹر رافیل مورینو اور گورنر ایریکا الونسن ہیلی کاپٹر حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں ، میکسیکو کے صدر مینوئل لوپیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سیکیورٹی ادارے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات تلاش کر کے عوام تک حقائق کو پہنچائیں ۔

انھوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے سینیٹر اور گورنر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا  , ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ اور عملے کا ایک رکن بھی ہلاک ہوگیا ، حادثے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

گورنر الونسو نے دسمبر 2014 میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، وہ میکسیکو کی تاریخ میں واحد خاتون تھیں جنھوں نے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ان کے شوہر بھی 2011 سے 2017 تک گورنر رہ چکے ہیں ۔