قائد اعظم کا 143 واں یوم پیدائش ملی یکجہتی سے منایا جا رہا ہے

قائد اعظم کا 143 واں یوم پیدائش ملی یکجہتی سے منایا جا رہا ہے
کیپشن: وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: قائد اعظم محمد علی جناح کا 143واں یوم پیدائش ملی یکجہتی سے منایا جا رہا ہے۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جس میں قائد اعظم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب جاری ہے جس میں اعلی حکومتی، عسکری اور سیاسی شخصیات شریک ہیں۔ یوم قائد اعظم کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینار اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اقوام عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔