شہریار آفریدی یوٹرن نیازی بن گئے ہیں، طلال چودھری

 شہریار آفریدی یوٹرن نیازی بن گئے ہیں، طلال چودھری
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مملکت طلاق چودھری نے کہا ہے کہ ویڈیو نہیں فوٹیج کی بات کی تھی کا بیان دے کر شہریار آفریدی یوٹرن نیازی بن گئے ہیں۔ قوم سے معافی مانگیں، ثبوت ہے نہ ویڈیو، شہریارآفریدی باتیں نہ کریں، استعفی دیں۔


تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیرمملکت شہریارآفریدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چودھری نے کہا  کہ یوٹرن ماسٹر کے یوٹرن چیلے جھوٹ پر جھوٹ بولنے کے بجائے استعفی دیں، قوم نے دیکھ لیا کہ ایک جھوٹ کی بنیاد پر رانا ثناءاللہ کو ناحق اور بے گناہ 7 ماہ قید رکھا گیا۔

لیگی رہنمانے کہا کہ شہریارآفریدی باتیں نہ کریں اپنے جھوٹ پر استعفی دیں، انکی آنکھوں میں آج اپنے جھوٹ پر ندامت، شرم اور پشیمانی نظرنہیں آئی بلکہ بدستور ڈھٹائی نظرآئی، قوم منتظر تھی کہ شہریار آفریدی آج قوم کے سامنے ویڈیو پیش کرتے۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی پریس کانفرنس میں بوکھلاہٹ اور خوف کا شکار ہوئے، بہتر ہوتا کہ آج وہ اللہ تعالی سے اپنے جھوٹ پر توبہ کرتے قوم سے معافی مانگتے، دوسروں پر الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس کا ثبوت دینا بہت مشکل منطقی انجام کی باتیں کرکے آج بھی دھمکیاں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نعروں، دوسروں پر الزام اور پریس ٹاک پر سزا نہیں ہوتی، ثبوت اور شواہد دینا ہوتے ہیں 7 ماہ تک راناثناء اللہ کو بے گناہ جیل میں رکھا، اس پر اللہ تعالی سے توبہ کریں، قوم سے معافی مانگیں، ثبوت ہے نہ ویڈیو، شہریارآفریدی باتیں نہ کریں، استعفی دیں۔