عمران خان احتساب خان ہے سب کا احتساب کرے گا، شیخ رشید

عمران خان احتساب خان ہے سب کا احتساب کرے گا، شیخ رشید
Image Source: File Photo

 اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے  ہے کہ بلاول اگر بچہ ہے تو بچ کر کھیلے جب کہ عمران خان احتساب خان ہے سب کا احتساب کرے گا۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیر ریلوے شیخ رشید  نے راولپنڈی میں ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے   کہا کہ قائداعظم امن کے پیامبر تھے، آج ہندوستان میں شہریت بل کوچیلنج کر دیا گیا ہے، آج بھارت کا تمام مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے، بھارت کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے، بھارت نے میزائل بھی لگا دیے ہیں، پورا بھارت مودی کے خلاف اور آزادی کے لیے باہر نکل آیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر سے کارکن لائے ان کے پاس بہت حرام کا مال ہے، جیالے 10 دن کا خرچہ لے کر راولپنڈی آئیں، راولپنڈی اہم شہر ہے، ایک طرف جی ایچ کیو دوسری طرف وفاقی دارالحکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے نیب کو خط لکھا مجھے پکڑا تو میں زیادہ خطرناک بن جاؤں گا، بلاول کہتا ہے میں بچہ تھا جب میں ڈائریکٹر تھا، اگر بچے ہو تو بچ کر کھیلو جب کہ کان کھول کر سن لو میں لاڑکانہ جلسہ کرنے جارہا ہوں۔

وفاقی وزیر ریلوے  کہ عمران خان احتساب خان ہے سب کا احتساب کرے گا، احتساب نہ ہوا تو جمہوریت نا مکمل رہے گی، یہ اپنی دولت بچانے کے لیے چیخ رہے ہیں اور عمران خان لوٹی ہوئی دولت واپس لینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حالات پر قابو پالے گا جب کہ عمران خان کہیں نہیں جارہا بلکہ اپوزیشن کی سیاست ختم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیں تمام تلخ فیصلے منظور ہیں، عدلیہ ختم ہو تو جنگل کا قانون آ جاتا ہے جب کہ دنیا کے کسی نظام میں لاش کو لٹکایا نہیں جاتا۔