جنرل قمر جاوید باجوہ کی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری

 جنرل قمر جاوید باجوہ کی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور  نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی۔


 آئی ایس پی آر کے مطابق،  پاک فوج کے سربراہ نے مزار قائدؒ پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ان نے کہا  کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کا ویژن ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہے گا، قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے ویژن اتحاد، ایمان، تنظیم پر چل کر ملک کو آگے لے جایا جا سکتا ہے۔


آرمی چیف جنرل قمر جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ کا پاکستان بنانے کے لیے دو قومی نظریہ حقیقت بن گیا، قیام پاکستان کے لیے ہم قائدؒ کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے، مشکل دور میں اقلیتیوں سمیت تمام پاکستانی متحد رہے۔