پشاور : خیبر پختون خواہ اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر سردار اور نگزیب نلوٹھا نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر سردار اور انگزیب نلوٹھا نے اپنا استعفیٰ اسپیکر مشتاق غنی کو جمع کرایا ہے ۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جواب میں ایم پی اے اور نگزیب نلوٹھا کو اسپیکر آفس میں سات روز میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ، جس کے بعد ہی ان کا استعفیٰ منظور کیا جائیگا۔
سردار نلوٹھا نے استعفے کی وجہ ملک میں مہنگائی اور بدامنی بتائی ہے ۔ ان کا کہناہے کہ نااہل حکمرانوں کو اب واپس جانا چاہیے ،
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار نلوٹھا حلقہ پی کے 37 سے منتخب ہوئے تھے ۔