ملک کے بالائی ، وسطی علاقوں میں ہفتہ اتوار کو بارش اور برف باری کی پیشگوئی 

  ملک کے بالائی ، وسطی علاقوں میں ہفتہ اتوار کو بارش اور برف باری کی پیشگوئی 

اسلام آباد: ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کو بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی رات کو مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جواتوار کے روز بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ شام سے اتوار کے دوارن کوئٹہ ، ژوب ، زیارت ، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے .

ہفتے اور پیر کی صبح تک گلگلت بلتستان ، چترال ، دیر ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، پشاور ، کرم ، بنوں ، وزیرستان ، ڈیرہ اسماعیل خان ، سرگودھا، میانوالی ، خوشاب ، گوجرانوالہ ، لاہور ، جھنگ ، سیالکوٹ ، اسلام آباداور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ 

اتوار کے روز ساہیوال ، اوکاڑہ ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد ، بھکر اور لیہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے ، مری ، گلیات ، دیر ، سوات ، کوہستان ، ہنز، شانگلہ  ، نیلم ویلی ، باغ ، راولاکوٹ میں شدید برف باری کی توقع ہے ۔ 

بارش کے اس سلسلے کے بعد میدانی علاقوں میں دھند پڑنے جبکہ خطہ پوٹھوہار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کہر پڑنے کی توقع ہے ۔ ملک کے بالائی حصوں میں سرد کی شد میں اضافے کا امکان ہے ۔