دو استعفے اسپیکر کے پاس پہنچنے پر (ن) لیگ میں ہلچل مچ گئی، فردوس عاشق

دو استعفے اسپیکر کے پاس پہنچنے پر (ن) لیگ میں ہلچل مچ گئی، فردوس عاشق
کیپشن: دو استعفے اسپیکر کے پاس پہنچنے پر (ن) لیگ میں ہلچل مچ گئی، فردوس عاشق
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا مسلم لیگ (ن) کے دو استعفے قومی اسمبلی کے پاس پہنچے تو ان کی صفوں میں ہلچل مچ گئی اور اب تو اس پر لوگوں نے بھی لیطفے بنانا شروع کر دیئے ہیں۔

راولپنڈی میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناض کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا پی ڈی ایم کا حال اور پرسان حال اب کوئی نہیں رہا اور لانگ مارچ سمیت استعفے دینے کے دعوے زمین چلے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب سالگرہ کے دن دستیاب نہیں اور اب وہ بتا دیں کب تشریف لائیں گے اور عدالتیں ان کو واپس بلا رہی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی ہے اور رہے لیکن ان کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا درانی صاحب پیر پگاڑا کا پیغام لے کر گٗئے تھے اور ان نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے جبکہ مذاکراتے اور مریم نواز احتجاج کی بات کر رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا تو ڈنکا شیرانی صاحب نے بجا دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) میں اکھار پچھاڑ شروع ہو گئی۔ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد کو پارٹی سے باہر کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علما اسلام کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں مولانا شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ مجلس عاملہ نے نظم و ضبط کمیٹی کی سفارشات پر متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس کے دوران مجلس عاملہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی رہنما وضاحت کرتا ہے اور معافی مانگتا ہے تو پھر کمیٹی فیصلہ کرنے میں بااختیار ہو گی۔