محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
کیپشن: محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور محمد علی دورانی کے درمیان جیل میں ہونے والی ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آ گئی۔ شہباز شریف کو محمد علی دورانی نے پیر پگاڑا کو دو نکانی اہم پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق محمد علی کی جانب سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ اور اسعفوں کے آپشن کو روکنے کا پیغام تھا اور ملاقات کے دوران دونوں نے پیر پگاڑا اور محمد علی دورانی کی مفاہتی کوششوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے علی دورانی کو کہا پہلے بھی ان کے پیغامات ملے مگر تبدیلی کے کوئی بھی مثبت اثرات نظر نہیں آئے۔ شہباز شریف نے کہا میں جیل میں ہوں اور پیر پگاڑا کا پیغام کس کو اور کیسے دوسری جماعتوں کو پہنچاوں گا اگر کچھ وقت دیں تاکہ میں دوسری اپوزیشن جماعتوں تک ان کا پیغام پہنچا سکوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اس وق   ت حکومت سے نہیں اپوزیشن سے امیدیں لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں کیونکہ اس نااہل حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جائے۔ اگر سیاسی معاملات افہام و تفہیم سے حل ہونے چاہئیں کیونکہ اگر سیاسی معاملات مذاکرات سے حل ہوں گے تو عوام کو جمہوریت کے فوائد بھی ملیں گے۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے محمد علی دورانی کو آخر میں کہا حتمی فیصلہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی قیادت ہی کرے گی۔