پاکستان میں ایک اور بڑاحادثہ ہوتے ہوتے بال بال بچ گیا 

پاکستان میں ایک اور بڑاحادثہ ہوتے ہوتے بال بال بچ گیا 

لاہور:پاکستان میں ایک اور بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا ،ریلوے سول انجینئرنگ اسٹاف نے ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  لاہور سے میانوالی جانیوالی  مسافر ٹرین سرگودھا اور ویگوال کے درمیان بڑے حادثے سے بچ گئی،تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک کے سلیپر اکھاڑ ڈالے، گینگ مین کی بروقت کاروائی اور مزاحمت پر تخریب کار اسے زخمی کر کے فرار ہو گئے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک کے 25 سیلپر اکھاڑ دیئے تھے، تخریب کاروں کی کاروائی میں مزاحمت پر حملہ میں گینگ مین اللہ دتہ زخمی ہوگیا جبکہ ریلوے کےدوسرے ملازم کے آنے اور شور مچانے پر پانچوں ملزمان موقعہ  سے فرار ہوگئے ۔

صورتحال بارے میں خوشاب سے فٹ پیلٹ کرتے آنیوالے عابد حسین نےٹریک پرتخریب کاروں کو دیکھ کر سرگودھا ریلوے اسٹیشن انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر اسٹیشن ماسٹر سرگودھا نے ٹرین کو سرگودھا اور ویگوال کے درمیان روک لیا۔

دوسری جانب انجینئرنگ اسٹاف نے ٹریک کی فوری مرمت کے بعد اسے دوگھنٹوں بعد بحال کردیا جبکہ انجینئرنگ اسٹاف عابد حسین کی رپورٹ پر تخریب کاری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔