سعودی عرب پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آگیا 

سعودی عرب پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آگیا 

اسلام آباد:سعودی عرب پر بلیسٹک میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے کہا ایسے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں بلکہ سعودی عرب کے امن و استحکام کیلئے بھی خطرہ ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان عاصم افتخار نے کہا پاکستان سعودی عرب پر بیلاسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،اس حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ انفراسٹرکچر کی تباہی ہوئی ۔

انہوں نے کہا   ایسے حملے نہ صرف بین الااقوامی قوانین کے منافی بلکہ سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں،پاکستان ایسے حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے خطرات کے خلاف بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے۔