قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تمام تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تمام تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تمام تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہری ابوذر سلمان نیازی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے جس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔ 
واضح رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزرائے اعظم اور صدورکو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دی جائیں، تحائف کی مارکیٹ ویلیو اور لگائی گئی قیمت کی تفصیلات بھی دی جائیں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انفارمیشن کمیشن پہلے ہی توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے چکا ہے، انفارمیشن کمیشن کے 29 جون 2022 کے فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے۔

مصنف کے بارے میں