اسلام آباد دھماکہ میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہل خانہ کو 1 کروڑ روپے کا چیک دیدیا گیا 

اسلام آباد دھماکہ میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہل خانہ کو 1 کروڑ روپے کا چیک دیدیا گیا 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹین - فور اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کیلئے مالی پیکیج کی منظوری دیدی جس کے بعد مقتول کے اہل خانہ کو 1 کروڑ روپے مالیت کا چیک دیدیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں ڈرائیور حیدر شاہ کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے کے مالی پیکیج کی منظوری دی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ روپے مالیت کا چیک بھی مقتول کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 
تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور سید سجاد حیدر کا بنیادی طورپر تعلق رہانہ ، ضلع چکوال سے تھا اور وہ راولپنڈی میں مسلم آباد ، ڈھوک سیداں میں رہائش پذیر تھا جبکہ اسلام آباد سیکٹر آئی 10 میں ہونے والے دھماکے میں سید سجاد حیدر شاہ کا دہشت گردوں یا ان کے منصوبے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ 
واضح رہے کہ سید سجاد حیدر شاہ کی ٹیکسی میں 23 دسمبر کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین - فور میں دھماکہ ہوا تھا جس میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے، سید سجاد حیدرشاہ کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بچے ہیں جنہوں نے مالی امداد کی منظوری اور چیک ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں