کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاون چالو باوڑی کے علاقے میں بم دھماکہ، 8 افراد زخمی

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاون چالو باوڑی کے علاقے میں بم دھماکہ، 8 افراد زخمی

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاون چالو باوڑی کے علاقے میں بم دھماکہ ، 8 افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن دھماکے کی مذمت ، دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فوری فراہم کرنے کی ہدایت ۔ وزیر داخلہ نے دھماکے کے مقام پر امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے ۔ وزیر داخلہ کی دھماکہ میں زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا ۔

مصنف کے بارے میں