(ق) لیگ کے لوگ پی ٹی آئی کی سپورٹ کے بغیر منتخب نہیں ہو سکتے: فواد چوہدری

(ق) لیگ کے لوگ پی ٹی آئی کی سپورٹ کے بغیر منتخب نہیں ہو سکتے: فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ق) لیگ کے ساتھ نمبرز کی نہیں حلقوں پر بات چیت ہو رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ جس حلقے میں (ق) لیگ کا امیدوار مضبوط ہوگا وہاں اسے سپورٹ کریں گے جبکہ ابھی تک ان کے ساتھ گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماءفواد چوہدری نے کہا کہ پہلے بھی (ق) لیگ کے جو تمام لوگ منتخب ہوئے وہ پی ٹی آئی کی سپورٹ کی وجہ سے ہوئے، پی ٹی آئی سپورٹ نہ کرتی تو (ق) لیگ کے لوگ منتخب نہ ہو پاتے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی (ق) لیگ کے لوگ پی ٹی آئی کی سپورٹ کے بغیر منتخب نہیں ہو سکتے۔ 

مصنف کے بارے میں