بھارت اور اسرائیل نے مشترکہ میزائل پروگرام پر کام شروع کر دیا

بھارت اور اسرائیل نے مشترکہ میزائل پروگرام پر کام شروع کر دیا

نئی دہلی: بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ مضبوط ہونے لگا، بھارتی کابینہ نے اسرائیل کے ساتھ 170 ارب روپے کے میزائل معاہدے کی منظوری دے دی۔ دونوں ممالک مشترکہ طور پر میزائل سسٹم تیار کریں گے۔یہ میزائل حملہ آوروں طیاروں ،ڈرونز اور فضائی نگرانی پر تعینات جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں.اسرائیل کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے یہ میزائل 50 سے 70 کلومیٹر تک زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

اس معاہدے کے تحت 200 میزائل تیار کیے جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق۔۔ میزائل سسٹم میں چالیس فائرنگ یونٹس اور دوسوسے زائد میزائل موجود ہونگے۔
یہ میزائل سسٹم اسرائیلی بارک سسٹم کی بنیاد پر ہی تیار کیا جائے گا جو ہندوستان پہلے سے ہی استعمال کر رہا ہے۔نریندر مودی رواں برس جون میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔۔اس دوران حتمی معاملات طے پانے کا امکان ہے۔